مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی کے لئے جانے والی ٹیم کو بھی دہشت گردوں نے اغوا کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسٹسنٹ کمشنر دشت نعیم گچگی اور تحصیل دار رفیق، ڈپٹی کمشنر کیچ حمید ابڑو اور اسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین کی بازیابی کے لئے اغوا کاروں سے مذاکرات کے لئے جارہے تھے کہ انہیں بھی تربت کے علاقے گومازی سے دہشت گردوں نےاغوا کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو مسلح دہشت گرد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
بلوچستان
بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کوبازیاب کرانےوالی ٹیم بھی اغوا
مہر نیوز/ 14 فروری/ 2014 ء :پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی کے لئے جانے والی ٹیم کو بھی دہشت گردوں نے اغوا کرلیا ہے۔
News ID 1833289
آپ کا تبصرہ